LIVE

اسلام آباد میں امریکی سفارتکار میں کورونا کی علامات پائی گئیں

آصف بشیر چوہدری
March 21, 2020
 

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران امریکی سفارتکار میں کورونا کی علامات پائی گئیں۔

محکمہ صحت کی دستاویزات کے مطابق دوحا کی پرواز کیو آر 632 سے آباد آباد پہنچنے والے امریکی سفارتکار میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ے کہ امریکی سفارت خانے کا عملہ سفارتکارکو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے اپنےساتھ لےگیا۔

ذرائع کے مطابق سفارتکار کو امریکی سفارتخانے میں واقع آئسولیشن سینٹر میں رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 519 ہو گئی ہے جس میں سے 10 افراد کا تعلق اسلام آباد سے ہے جب کہ موذی وائرس سے پاکستان میں 3 اموات بھی ہو چکی ہیں۔