LIVE

شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برأت 8 اپریل کو ہوگی

ویب ڈیسک
March 25, 2020
 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے شعبان المعظم کے چاند کی رویت کا اعلان کیا— فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان میں شعبان کا چاند نظر آگیا اور یکم شعبان 1441 ہجری بروز جمعرات 26مارچ ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے شعبان المعظم کے چاند کی رویت کا اعلان کیا اور بتایا کہ شب برأت یعنی 15 شعبان بدھ 8 اپریل کو ہوگی۔