LIVE

کورونا وائرس: مایا علی نے نادار افراد کو راشن پہنچانے کا بیڑا اٹھا لیا

ویب ڈیسک
March 27, 2020
 

کورونا وائرس: مایا علی نے نادار افراد کو راشن پہنچانے کا بیڑا اٹھا لیا—انسٹاگرام فوٹو

معروف اداکارہ مایا علی نے کورونا وائرس کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں محصور مستحق افراد تک راشن پہنچانے کا بیڑا اٹھا لیا۔

اداکارہ مایا علی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر گزشتہ روز مستحقین کے گھروں تک راشن پہنچانے کا ذمہ اٹھانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کار خیر میں ان کی دوست و مشہور ڈیزائنر فائزہ سقلین نے بھی حصہ لیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں ان نازک حالات میں لوگوں کی مدد کرنے کا موقع دیا اور ساتھ ہی ان تمام افراد کے لیے بھی اظہار تشکر کیا جو اس وقت ان کے ساتھ اس کارخیر میں تعاون کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمیں متحد قوم بن کر کورونا سے جنگ لڑنی ہے اور ان تمام افراد کی مدد کرنی ہے جو ضرورت مند ہیں۔

اداکارہ نے راشن مہم میں اپنے ساتھ شامل ہونے کے لیے دوسروں سے بھی درخواست کی اور راشن بیگ میں شامل سامان اور اس کی قیمت بتاتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ یہ مستحقین تک ضرور پہنچے گا۔

مایا علی کے ساتھ راشن مہم کا حصہ بننے کے لیے دی گئی تفصیلات پر رابطہ کریں۔

+923103111121

Bank Alfalah

Nift code: 0530128

Branch name: Cavalry Ground Branch Lahore

Name: FAIZA SAQLAIN

Account: PK51ALFH0157001004713768

Branch code: 0157

Swift code: ALFHPKKA157