LIVE

اسلام آبادکی فضا میں پولن کی مقدار خطرناک حد تک بلند ہوگئی

ویب ڈیسک
March 30, 2020
 

گزشتہ دنوں اسلام آباد میں بارش کے بعد پولن کی مقداد حیرت انگیز طور پر کم ہوگئی تھی— فوٹو:فائل 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فضا میں پولن کی مقدار 22 ہزار 382 فی مکعب میٹرکی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز اسلام آباد میں پولن کی مقدار 8 ہزار 641 فی مکعب میٹر تھی لیکن آج دارالحکومت کی فضا میں پولن بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں بارش کے بعد پولن کی مقداد حیرت انگیز طور پر کم ہوگئی تھی لیکن اب بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پولن سے متاثرہ افراد کو سانس لینے اور دل کی دھڑکن تیز ہونے کی شکایت ہوتی ہے جس کے سنگین اثرات میں تیز بخار، کھانسی اور زکام شامل ہے۔

ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ پولن الرجی سے بچاؤ کیلئے گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔