LIVE

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

ویب ڈیسک
April 04, 2020
 

راولپنڈی : پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈہوئی جس کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن لیفٹننٹ جنرل شیر افگن تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اعزازی تلوار اکیڈمی سینیئر انڈر آفیسر محمد احمد نے حا صل کی، صدارتی گولڈ میڈل بٹالین سینیئر انڈر آفیسر حارث سردار چوہدری نے حاصل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) اوورسیز گولڈ میڈل سری لنکا کے انڈر آفیسر میگالا کو دیا گیا جبکہ کمانڈنٹ چھڑی کورس انڈر آفیسر احد امجد اور ایشا اقبال نے حاصل کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاس آؤٹ ہونے والوں میں سری لنکا، فلسطین اور سعودی عرب کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔