LIVE

لاہور: پاکستان ریلوے کے 3 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

ویب ڈیسک
April 08, 2020
 

فائل فوٹو

لاہور: پاکستان ریلوے کے تین ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

ڈی ایس ریلوے ورکشاپ ساجد بشیر کے مطابق تین ملازمین میں کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد لاہور میں انجن شیڈ سمیت ریلوے کی تمام ورک شاپس فوری طور پر سیل کر دی گئیں۔

ڈی ایس ریلوے نے بتایا کہ انجن شیڈ اور ورک شاپس میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو گھر بھیج دیا گیا، ریلوے کیرج شاپ، لوکو شاپ، اسٹیل شاپ ، سگنل شاپ اور پاور ہاؤس بند کردیئے گئے۔

ساجد بشیر نے کہا کہ ریلوے ملازمین کو 14 دن تک گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ رہائشی کالونیوں میں کلورین کا اسپرے کیا جارہا ہے۔