LIVE

گجرات: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید

ویب ڈیسک
April 13, 2020
 

گجرات کے پاس پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق تربیتی مشاق طیارہ گرنے سے اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ حادثے میں انسٹرکٹر میجر عمر اور تربیت پانے والے لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق میجرعمر گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کلر کہارچکوال کے رہنے والے تھے۔