LIVE

پی ٹی آئی ایم پی اے کے بھتیجے کی منگنی، سماجی فاصلے کو ملیا میٹ کر دیا

ویب ڈیسک
April 13, 2020
 

 پختون روایات ہیں منگنی کے لیے زبان دے چکے تھے، رشتہ پکا نہ کرتے تو ہمارے خاندانوں میں تعلقات خراب ہوجاتے: رکن صوبائی اسمبلی کے پی. فوٹو: فائل

پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الٰہی کے بھتیجے کی منگنی کی تقریب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سماجی رابطے کے حکومتی اعلانات کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔

ایم پی اے فضل الہی کے بھتیجے کی منگنی کی تقریب میں مہمانوں کی بڑی تعداد کی شرکت نے شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

فضل الہی کے بھتیجے کی منگنی کی تقریب میں شریک لوگوں نے نہ تو سماجی رابطے کا خیال رکھا اور نہ ہی ماسک استعمال کیے۔

اس حوالے سے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ایم پی اے فضل الٰہی نے بتایا کہ منگنی کی تقریب مجبوری میں منعقد کی گئی، 30 سے 40 افراد نے تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ پختون روایات ہیں منگنی کے لیے زبان دے چکے تھے، رشتہ پکا نہ کرتے تو ہمارے خاندانوں میں تعلقات خراب ہوجاتے۔