LIVE

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: خورشید شاہ اور ایم پی اے بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد

ویب ڈیسک
April 22, 2020
 

سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے ایم پی اے بیٹے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دیں۔

آمد ن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نامزد خورشید شاہ اور دیگر ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضما نت پر سماعت سندھ ہائی کورٹ سکھربینچ نے کی۔

عدالت نے خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرح شاہ کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں جب کہ خورشید شاہ کی دو بیگمات اور بیٹے زیرک شاہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئیں۔

یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملزمان کی جانب سے دائر درخواستوں پر 14 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔