LIVE

عمر رسیدہ افراد نمازیں گھروں پرادا کریں: مفتی منیب کی اپیل

ویب ڈیسک
April 23, 2020
 

مفتی منیب الرحمان نے عمر رسیدہ افراد سے نماز گھروں پر ہی ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

جیونیوز کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ علماء اورحکومت کے درمیان معاہدے پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ  عمر رسیدہ افراد نمازیں گھروں پرادا کریں کیونکہ وہ خود بھی عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے نمازیں گھر پر ہی ادا کر رہے ہیں۔

مفتی منیب نے مزید کہا کہ مساجد میں طے شدہ فاصلے کو برقرار رکھا جائے۔