LIVE

دبئی سے پشاور پہنچنے والے 68 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ویب ڈیسک
April 27, 2020
 

دبئی سے پشاور پہنچنے والے 68 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

25 اپریل کو غیر ملکی ائر لائن کی 3 پروازوں کے ذریعے 684 مسافر دبئی سے پشاور پہنچے تھے جن میں سے 434 کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔

جن افراد کے کوروناٹیسٹ کرائے گئے ان میں 12 مسافروں کے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں جب کہ قرنطینہ میں موجود باقی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ دوسرے مرحلے میں ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار 300 سے زائد جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 279 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 93 افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔