LIVE

حکومت سندھ نے یوم علیؓ سمیت ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک
April 28, 2020
 

محکمہ داخلہ سندھ نے رمضان المبارک میں صوبے بھر میں ہر قسم کے جلسے جلوس  پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوم علیؓ کے موقع پر مجالس اور جلوس نکالنے پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں کسی بھی قسم کی مذہبی تقریبات بھی منعقد نہیں کی جائیں گی۔

محکمہ داخلہ کے حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مساجد میں شبینہ اور ختم القران کے اجتماعات پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ تروایح کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کرچکا ہے۔

دوسری جانب صوبے میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 92 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 5291 ہے۔