LIVE

وزیراعظم کی لاک ڈاؤن میں نوجوانوں کو اسلامی تاریخی کتاب پڑھنے کی تجویز

ویب ڈیسک
May 01, 2020
 

فوٹو فائل

وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو اسلامی تاریخ پر مبنی کتاب پڑھنے کی تجویز دی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے مصنف فراس الخطیب کی کتاب ’لوسٹ اسلامک ہسٹری‘ کو پڑھنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے نوجوانوں کے مطالعے کے لیے ایک لاجواب انتخاب ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ کتاب ان تاریخی عوامل کا نہایت خوبصورت مگر مختصر مجموعہ ہے جنہوں نے تمدنِ اسلامی کو اپنے دور کی عظیم ترین تہذیب کی شکل دی اور ان عوامل سے پردہ اٹھاتی ہے جو اس کے زوال کی وجہ بنے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کی خواہش پر ہی یکم رمضان المبارک سے پاکستان ٹیلی ویژن پر  مشہور ترک تاریخی ڈرامہ 'ارطغرل غازی' اردو ڈبنگ میں نشر کیا جارہا  ہے۔ 

ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' کے حوالے سے اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام یہ ڈرامہ دیکھ کر اسلامی تاریخ اور اخلاقیات کے بارے میں جان سکیں گے۔