LIVE

وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دیدی، کوئی قادیانی شامل نہیں

ویب ڈیسک
May 05, 2020
 

وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری دے دی ہے جس میں کسی قادیانی کو ممبر نہیں بنایا گیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی سمری کو منظور کر لیا ہے۔

نورالحق قادری کے مطابق سندھ کی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے چیلا رام کیولانی قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ کمیشن میں ہندو اور مسیحی برادری سے 3،3 جب کہ سکھ برادری سے2، کیلاش اور پارسی برادری سےایک، ایک ممبر شامل ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کسی قادیانی کو ممبر نہیں بنایا گیا جب کہ وزارت کی دونوں سمریوں میں بھی قادیانی شامل نہیں کیے گئے تھے۔

نور الحق قادری کے مطابق مفتی گلزار نعیمی اور مولانا عبدالخبیرآزاد مسلم ممبر ہوں گے جب کہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بہ لحاظ عہدہ کمیشن کے ممبر ہوں گے اور سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کمیشن کے سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔