LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 100انڈیکس میں 264 پوائنٹس کی کمی

ویب ڈیسک
May 06, 2020
 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے 447 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا،فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز منفی رجحان رہا اور 100انڈیکس میں 264 پوائنٹس کی کمی  ہوئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 264 پوائنٹس کمی سے 33 ہزار728 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے 447 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیااور بازارمیں آج 20 کروڑ شیئرز کے سودے 7.19 ارب روپے میں طے ہوئے۔

 مارکیٹ کیپٹلائزیشن 22 ارب روپے کم ہوکر 6375 ارب روپے ہوگئی ہے۔