پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس 76 پوائنٹس اضافے سے 33992 پر بند ہوا— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج  مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 76 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس 76 پوائنٹس اضافے سے 33992 پر بند ہوا۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے 524 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا اور حصص بازار میں آج 26 کروڑ شیئرز کے سودے 9.22 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25 ارب روپے بڑھ کر 6397 ارب روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وز 100 انڈیکس میں 195 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :