LIVE

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 6 شہری زخمی ہوگئے

ویب ڈیسک
May 07, 2020
 

بھارتی جارحیت سے  3 بچیوں اور خاتون سمیت6 معصوم شہری زخمی ہوگئے ، ڈی جی آئی ایس پی آر،فوٹو:فائل

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 6 شہری زخمی ہوگئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج  نے ایل او سی کے قریب نیزہ پیر اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے  کے لیے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 بچیوں اور خاتون سمیت6 معصوم شہری زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔