کورونا وائرس نے کراچی پولیس کے ایک اور اہلکار کی جان لے لی جس کے بعد شہر قائد میں اس عالمی وباء سے جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی۔
سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل عبدالعزیز ڈی ایس پی رسالہ کے ڈرائیور کے طور پر ڈیوٹی کررہے تھے، ان کا 6 مئی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق عبدالعزیز کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج دوپہر وہ انتقال کر گیا۔
یادرہے کہ اس ہلاکت کے بعد کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے محکمہ پولیس کے ملازمین کی تعداد 6 ہوگئی۔
سندھ پولیس میں مزید تین ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثر اہلکاروں کی تعداد 173 ہو گئی ہے۔
اب تک 32 پولیس اہلکارصحتیاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں جب کہ 135 پولیس افسران اور اہلکار بدستور آئسولیشن میں ہیں۔