LIVE

سندھ میں کس عمر کے لوگ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے؟

خاور خان
May 15, 2020
 

سندھ میں کورونا وبا سے اب تک 14 ہزار ایک سو کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 255 افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں عمر کے اعتبار سے کورونا کے مریضوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

پاکستا ن میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 37 ہزار 218 افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے سب سے زیادہ مریض صوبہ سندھ میں ہیں۔

سندھ میں کورونا وبا سے اب تک 14 ہزار ایک سو کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 255 افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں ایک سے 9 سال عمر تک کے 688 سے زائد بچے کورونا سے متاثر ہیں جب کہ 10 سے 19 سال تک کے درمیا ن کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 966 ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 20 سے 29 سال کے 2 ہزار 584 سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ 30 سے 39 سال کے 2 ہزار 438 سے زائد اور 40 سے 49 سال کے 1800 سے زائد افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطاب ق 50 سے 59 سال کے 1 ہزار 573 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 60 سے 69 سال کے 935 اور 70 سال سے زائد عمر کے 466 افراد کورونا سے متاثرہ ہو چکے ہیں۔