LIVE

دبئی سے واپسی کے خواہاں پاکستانی قونصل خانے کا گیٹ پھلانگ کر عمارت میں داخل

سبط عارف
May 18, 2020
 

دبئی سے وطن واپسی کے خواہش مند پاکستانیوں کا قونصل خانے پر رش لگ گیا ہے اور  پاکستان واپسی کے خواہاں افراد گیٹ پھلانگ کر عمارت میں داخل ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی سے 50 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپسی کیلئے بے چین ہیں تاہم کم پروازوں کی وجہ سے سب کا فوری طور پر آنا ممکن نہیں ہے۔

خصوصی پروازوں سے 2 ماہ میں تقریباً 10 ہزار پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں۔

دبئی میں پھنسے پاکستانی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں سب کھول دیا تو معمول کی فلائٹس بھی کھول دی جائیں۔

پاکستانی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ شہری صبر کا مظاہرہ کریں اور اطمینان رکھیں ،پاکستانی حکومت تیزی سے انتظامات کر رہی ہے۔

 خیال رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر 21 مارچ کو  بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ت اس دوران بیرون ملک پھنے پاکستانیوں کو لانے کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔