LIVE

قرنطینہ سے بھاگنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا، کے پی میں آرڈیننس نافذ

ویب ڈیسک
May 18, 2020
 

خیبر پختونخوا میں وبائی امراض کنٹرول ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس نافذ ہوگیا جس کے تحت قرنطینہ سے بھاگنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

آرڈيننس کے مطابق کورونا کی وجہ سے لوکل گورنمنٹ الیکشن کا انعقاد بھی ممکن نہیں ہو سکے گا، مالک مکان کرائے دار کو نہیں نکالے گا جبکہ 80 گز کے مکان کا پانی کا بل نہیں لیا جائے گا۔

آرڈیننس کے مطابق کورونا کے متاثرین اپنی ہسٹری اور جن افراد سے ملےوہ دینے کے پابند ہوں گے، کوئی بھی مالک مکان کرایہ دار کو گھر سے نہیں نکالے گا ، 800 اسکوائر فٹ والے فلیٹ کے مالک بھی پانی کے بل سے مستثنیٰ ہوں گے۔

خیال رہے کہ کے پی میں کورونا وائرس سے اب تک 6230 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 334 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔