LIVE

آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، قومی سلامتی اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک
May 20, 2020
 

 وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے ملاقات کی اور قومی سلامتی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور،کورونا وائرس کی وبا کی صورت حال  اور امدادی سرگرمیوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔