LIVE

کراچی: عید کے دنوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

ویب ڈیسک
May 22, 2020
 

فائل فوٹو

کراچی میں عید کے دنوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق عید کے دنوں میں درجہ حرارت 36 سے37 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے البتہ سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔ 

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پاکستان کے شمال اور شمال مغرب میں ہائی پریشر ایریا بننے کے باعث 26 سے28 مئی کے دوران شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جن کی رفتار 45 سے 54کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔