LIVE

اسلام آباد میں دکانیں اور بازار صبح 9 سے رات 10 بجےتک کھلے رہیں گے

ویب ڈیسک
May 23, 2020
 

اسلام آباد انتظامیہ نے مارکیٹوں اور مزارات کھولنے سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  وفاقی دارالحکومت کی حدود میں  آج اور کل دکانیں اور بازار صبح 9 سے رات 10 بجےتک کھلے رہیں گے جب کہ 24 مئی کے بعد دکانیں اور بازار صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھولے جاسکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں واقع مزارات قواعد و ضوابط پر پابندی کے ساتھ پورا ہفتہ کھلیں گے۔

اس کے علاوہ  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے موٹر سائیکلز کے سائلنسرز کھولنے پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کا اطلاق 4 روز کیلئے  ہوگا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 1457 ہوچکی ہے جن میں سے 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔