LIVE

ڈی آئی خان میں قبائلیوں نے نایاب نسل کے لکڑ بگھا کا شکار کر لیا

ویب ڈیسک
May 31, 2020
 

ڈیرہ اسماعیل خان میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں پر نایاب جنگلی جانور لکڑ بگھا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ 

کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں پر نایاب جنگلی جانور لکڑ بگھا کو مقامی قبائل شکاریوں نے شکار کیا۔

شکار کیے جانے والے نایاب جنگلی زخمی جانور لکڑ بگھا کو محکمہ جنگلی حیات  نے تحویل میں لیکر پشاور منتقل کر دیا۔

محکمہ جنگلی حیات نے لکڑ بگھا کو علاج کے لیے پشاور منتقل کر دیا ہے جس کے بعد اسے چڑیا گھر بھیج دیا جائےگا۔

قبائلی شکاریوں نے کتوں کی مد د سے نایاب نسل کے خطرناک لکڑبگھا کو کوہ سلیمان کے دامن میں علاقہ کھوئی پیور میں شکار کیا۔