LIVE

حکومت میں آنے سے قبل عمران خان اور اسد عمر کا اسٹیل ملز پر کیا مؤقف تھا؟

ویب ڈیسک
June 04, 2020
 

فائل فوٹو

تحریک انصاف کے دور حکومت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے لیکن حکومت میں آنے سے پہلے عمران خان سمیت اسد عمر اسٹیل ملز کی نجکاری کی مخالفت اور اس کی بحالی پر زور دیتے رہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومتی بننے سے پہلے ایک جلسے میں کہا تھا کہ اسٹیل ملز کو نئی مینجمنٹ لا کر ٹھیک کیا جائے گا اور  پرائیوٹائز کرکے نہیں۔ 

اسد عمر نے بھی اسٹیل ملز کے ملازمین سے خطاب میں وعدہ کیا تھا کہ اس کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

اسد عمر کا وعدہ تھا کہ اگر ملک میں تحریک انصاف حکومت کی آئی اور اسٹیل ملز کے مزدوروں کو ان کا حق نہ ملا تو وہ حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ ملز کے مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔