LIVE

ملک بھر میں پیٹرول کی دستیابی بہتر نہ بنائی جاسکی

ویب ڈیسک
June 05, 2020
 

ملک بھر میں پیٹرول کی دستیابی بہتر نہ بنائی جاسکی، بیشتر شہروں میں قلت برقرار رہنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیٹرول کا 17 اور ڈیزل کا 8 دن کا ذخیرہ ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تیل کی گرتی قیمتوں کے حساب سے ہائی اوکٹین کی قیمت مقرر کرنےکی ہدایت کی ہے۔

پیٹرولیم ریٹیلر ایسوسی ایشن کے رہنما سمیر گلزار کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) پیٹرولیم مصنوعات کی بھرپور سپلائی فراہم کررہی ہے، کچھ کمپنیز نے سپلائی مکمل طور پر بند کردی ہے۔

گزشتہ روز پی ایس او کی جانب سے ہائی اوکٹین کی فی لیٹرقیمت میں 15 روپے کی کمی کی گئی تھی۔