LIVE

الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم: سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو بحال کر دیا

ویب ڈیسک
April 26, 2024
 

فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا اسپیکر بلوچستان کی معطلی کا فیصلہ کالعدم قرا ر دیتے ہوئے اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کا اسپیکرکی معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جبکہ پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ نے تمام امیدواروں کی رضامندی سے معاملہ دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھجوادیا۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کو سن کر 10 روز میں فیصلہ کرے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے مخالف امیدوار اصغر خان اچکزئی کی درخواست پردوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا اور اسپیکر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا۔

تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالخالق اچکزئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔