LIVE

کورونا وائرس سے بچوں میں دل کے امراض جنم لینے لگے

خاور خان
June 08, 2020
 

کراچی: دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سےبچوں میں دل کے  امراض جنم لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس ضمن میں ماہرِ امراضِ قلب کی جانب سے سندھ میں بچوں میں دل کے امراض پر تحقیق کی گئی ہے۔

ماہر امراض قلب ڈاکٹر شازیہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 5 بچوں میں کورونا وائرس کے باعث دل کی شریانیں متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  سندھ میں دل کی شریانوں کے متاثرہ 15 بچوں کی نشاندہی کی گئی تھی اور ان  15 میں سے 5  بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متاثرہ بچوں کی عمریں 10 ماہ سے 16 سال کے درمیان ہیں۔

ڈاکٹر شازیہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ میں 2 ماہ میں کورونا وائرس سے اب تک ایسے 10 بچے سامنے آئے ہیں۔