LIVE

وزیراعظم کو قومی اقتصادی سروے رپورٹ پیش کردی گئی

ویب ڈیسک
June 11, 2020
 

ویڈیو اسکرین گریب

 اسلام آباد: مشیر  خزانہ حفیظ شیخ نے وزیراعظم کو قومی اقتصادی سروے رپورٹ پیش کردی۔

وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی جس میں ملک کی معاشی صورتحال اور آئندہ بجٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مشیر خزانہ نے اقتصادی سروے برائے مالی سال 20-2019 کی کاپی وزیراعظم کو پیش کی۔

بشکریہ وزیراعظم فیس بک اکاؤنٹ

واضح رہےکہ آئندہ مالی سال 21-2020 کے لیے وفاقی بجٹ کل پیش کیے جانے کا امکان ہے اور اس سے قبل قومی اقتصادی سروے رپورٹ جاری کی جائے گی۔