LIVE

پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ

آصف علی بھٹی
June 11, 2020
 

اقتصادی سروے رپورٹ 20-2019 کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گدھوں کی تعداد 54 لاکھ سے بڑھ کر 55 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ گھوڑوں، اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ، خچروں کی تعداد 2 لاکھ پر برقرار ہے جبکہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 12لاکھ کااضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ سے بڑھ کر 4 کروڑ 12 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ کا اضافہ ہوگیا، بھیڑوں کی تعداد 3کروڑ 9 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 12 لاکھ ہوگئی۔

ملک میں بکریوں کی تعدادمیں 21لاکھ کااضافہ ہوا ہے اور بکریوں کی تعداد7کروڑ61 لاکھ سےبڑھ کر7کروڑ82لاکھ ہوگئی ہے۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ ہے، ایک سال میں مویشیوں کی تعدادمیں 18 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، مویشیوں کی مجموعی تعداد تعداد 4 کروڑ 78 لاکھ سےبڑھ کر4کروڑ96لاکھ ہوگئی ہے۔

ایک سال میں پولٹری کی تعداد میں 12کروڑ 20 لاکھ کا اضافہ ہوا، پولٹری کی تعداد 1 ارب 32 کروڑ 10لاکھ سےبڑھ کر 1 ارب 44 کروڑ 30 لاکھ ہوگئی ہے۔