LIVE

نیب کا سلیمان شہباز کو واپس لانے کیلئے برطانوی کرائم ایجنسی سے رابطے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
June 14, 2020
 

فوٹو فائل—

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو  لندن سے وطن واپس لانے کے لیے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو مفرور قرار دیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔

ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے سلیمان شہباز کو واپس لانے کے لیے انٹرپول سے  اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی رابطہ کریں گے۔