LIVE

’کورونا کی وجہ سے ٹی20 ورلڈکپ کا انعقاد غیر حقیقی لگتا ہے‘

ویب ڈیسک
June 16, 2020
 

فوٹو فائل

چیئرمین کرکٹ آسٹریلیا ایرل ایڈنگز کا کہنا  ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد غیر حقیقی لگتا ہے۔

رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی آسٹریلیا کرے گا جو 18 اکتوبر سے 15 نومبر کے درمیان شیڈول ہے مگر کورونا وائرس کے باعث اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ آیا یہ ملتوی ہوگا یا نہیں۔

اس حوالے سے چیئرمین کرکٹ آسٹریلیا ایرل ایڈنگز نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اس برس ملتوی یا ختم کرنے کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا مگر ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 16 ٹیموں کو آسٹریلیا  لانا غیرحقیقی لگتا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر حتمی فیصلے سے قبل مزید ایک ماہ انتظار کیا جائے گا جس دوران حالات اور مختلف پہلو زیر غور لائے جائیں گے جب کہ رازداری کے معاملات میں خلاف ورزی پر تحقیقات میں تمام بورڈ ممبران اور کونسل منیجمنٹ کو شامل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مہلک کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں معاشی، تجارتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہیں جب کہ کئی بڑے میگا ایونٹس بھی ملتوی کردیے گئے ہیں جن میں ٹوکیو اولمپکس بھی شامل ہے۔