LIVE

عمران فاروق قتل کیس پر ان کی بیوہ کا رد عمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک
June 18, 2020
 

عمران فاروق قتل کیس کے فیصلے پر ان کی اہلیہ شمائلہ فاروق کا رد عمل سامنے آگیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شمائلہ فاروق نے کہا کہ دو چیزیں بہت طاقتور ہیں صبراور وقت، مجھےشروع سےاللہ پریقین تھا،جو بھی فیصلہ ہوا وہ بہتر ہے۔

شمائلہ فاروق نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتی، زندگی دکھ میں گزاررہی ہوں، اللہ دشمن کوبھی یہ وقت نہ دکھائے۔

واضح رہےکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جب کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ثابت ہوگیا عمران فاروق کے قتل کا حکم بانی متحدہ نے دیا تھا۔