LIVE

امریکا: غلامی کے حامی افراد کے کئی مجسمے گرا دیے گئے

ویب ڈیسک
June 21, 2020
 

امریکا میں غلامی سے آزادی کے دن پر نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے کئی مجسمے گرا دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 19 جون کو امریکا میں 'جون ٹینتھ' کے نام سے دن منایا جاتا ہے جس دن امریکا میں غلامی کے دور کا اختتام ہوا۔ 

اس دن کے موقع پر نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہروں میں امریکا کے کئی شہروں میں غلامی کی حامی شخصیات کے مجمسے گرا دیے گئے۔ 

اس دن گرائے جانے والے مجسموں میں واشنگٹن ڈی سی میں نصب 'کنفیڈریٹ جنرل البرٹ پائیک' کا مجسمہ بھی شامل ہے جسے مظاہرین نے گرا کر آگ لگا دی۔ 

علاوہ ازیں ریاست سان فرانسسکو اور نارتھ کیرولائنا میں بھی مجسمے گرائے گئے۔