LIVE

مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا

ویب ڈیسک
June 25, 2020
 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے  جہاں سوپور میں  مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض  بھارتی فوج نے سوپور میں محاصرےکی آڑ میں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوج نے بڈگام میں بھی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 6 بے گناہ کشمیریوں کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے  مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی ذمہ دار براہ راست بی جے پی کی حکومت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ سال 5 اگست سے اب تک بھارت کے مظالم جاری ہیں جب کہ  بھارتی فورسز نے صرف حالیہ جعلی سرچ آپریشنز میں 14 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے اور گزشتہ پانچ ماہ میں 110نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔