LIVE

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 14 ہوگئی

ویب ڈیسک
June 26, 2020
 

فائل فوٹو

بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے کے بعد صوبے میں کیسز کی تعداد 14 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں پولیو وائرس کا نیا کیس ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین سے سامنے آ یا ہے جہاں 9 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اس بچے کے نمونے 10 جون کو لیے گئے تھے جسے انسداد پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے کیونکہ اس کے والدین انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری تھے۔

دالبندین سے پولیو کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو وائرس کے کیسزکی تعداد 14 ہوگئی ہے۔