LIVE

صدر مملکت نے گلگت بلتستان میں 18 اگست کو عام انتخابات کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک
June 28, 2020
 

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اپنی مدت پوری ہونے پر 24 جون کو تحلیل ہو گئی تھی— فوٹو: فائل

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے گلگت بلتستان میں 18 اگست کو عام انتخابات کے انعقاد کی منظوری دے دی۔

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اپنی مدت پوری ہونے پر 24 جون کو تحلیل ہو گئی تھی۔

قانون ساز اسمبلی کےلیے عام انتخابات آئندہ 60 روز میں ہونا ضروری ہیں۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان 24 حلقوں میں عام انتخابات کروانے کا ذمہ دار ہے۔