18 مئی ، 2020
الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان حکومت کے انتظامی اختیارات ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے انتظامی اختیارات ختم ہوگئے ہیں اور اب وزیراعلیٰ اور وزراء انتظامی احکامات نہیں دے سکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے تحت گلگلت بلتستان حکومت سے ترقیاتی منصوبوں اور تبادلوں کے اختیارات بھی واپس لے لیے گئے ہیں جب کہ لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی فنڈز کو انتخابات کے انعقاد تک منجمد کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی مدت 26 جون کو ختم ہوجائے گی، اس کے بعد عام انتخابات کےلیے نگران حکومت عمل میں لائی جائے گی۔