LIVE

میرشکیل الرحمان صرف اس لیے قید ہیں کہ وزیراعظم کو ان کی شکل پسند نہیں: بلاول

ویب ڈیسک
July 02, 2020
 

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرشکیل الرحمان صرف اس لیے قید ہیں کہ وزیراعظم کو ان کی شکل پسند نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جیو اور جنگ کے ایڈیٹرانچیف میر شکیل الرحمان آج تک قید میں ہیں، آمرانہ سوچ کے حامل وزیراعظم صرف مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں۔