LIVE

حکومت کا امریکا میں پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہ کرنیکا فیصلہ

ویب ڈیسک
July 02, 2020
 

حکومت نے امریکا میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

حکومت نجکاری کے فیصلے سے پيچھے ہٹ گئی، حکومت ہوٹل کو نئے سرے سے تعمیر کرکے جوائنٹ وینچر پر چلائے گی جس کے لیے ایڈوائزر تعینات کیا جائے گا.

یہ فیصلہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زير صدارت نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، نجکاری کمیشن کو روز ویلٹ ہوٹل کا فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کی بھی ہدایت کردی۔