LIVE

حفیظ، وہاب، فخر ، رضوان، شاداب اور حسنین کا انگلینڈ میں بھی کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

ویب ڈیسک
July 04, 2020
 

تمام کرکٹرز نے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قومی اسکواڈ جوائن کرلیا ہے اور انہیں پریکٹس کی اجازت مل گئی ہے— فوٹو:ٖفائل

قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل میں 6 کرکٹرز محمد حفیظ، وہاب ریاض، فخر زمان، محمد رضوان، شاداب خان اور محمد حسنین کے انگلینڈ میں بھی کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 6 کرکٹر گزشتہ روز انگلینڈ پہنچے تھے جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ ہوا تھا۔

تمام کرکٹرز کے انگلینڈ میں بھی ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس کے بعد انہوں نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے اور انہیں پریکٹس کی اجازت مل گئی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ کرکٹرز 2 بار ٹیسٹ منفی آنے کے بعد گزشتہ دنوں غیرملکی ائیرلائن کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہوئے تھے۔

اس سے قبل پاکستان اسکواڈ کے 20 کھلاڑی اور منیجمنٹ کے 11 اراکین 28 جون کو انگلینڈ پہنچے تھے جہاں ان کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آئے تھے اور ٹیم نے باقاعدہ ٹریننگ شروع کردی ہے۔