LIVE

پنشن میں اضافہ: ای او بی آئی کا پنشنرز کو 3 ماہ کے بقایاجات اگست میں دینے کا اعلان

ویب ڈیسک
July 06, 2020
 

فائل فوٹو

اسلام آباد: ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن ( ای او بی آئی) نے پنشن میں اضافے کے بعد واجبات کی مد میں 2.4 ارب روپے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ای او بی آئی کے چیئرمین اظہر حمید کا کہنا ہےکہ ای او بی آئی کے رجسٹرڈ پنشنرز کو 3 ماہ یعنی اپریل، مئی اور جون کے بقایاجات اگلے ماہ اگست میں ادا کیے جائیں گے۔

واضح رہےکہ حکومت نے ای او بی آئی پنشنرزکی پینشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی اور رجسٹرڈ پنشنرزکو اب ساڑھے 8 ہزار روپے پینشن ملے گی۔