LIVE

ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ بار کے صدر کا زرتاج گل پر رشوت مانگنے کا الزام

ویب ڈیسک
July 06, 2020
 

ڈیرہ غازی خان کی ڈسٹرکٹ بار کے صدر نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل پر رشوت مانگنے کا الزام لگادیا۔

اپنے بیان میں بار کے صدر نسیم کھوسہ نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ بار کو وزارت قانون کی طرف سے 20 لاکھ روپے کا امدادی چیک ملا، یہ چیک زرتاج گل وزیر نے انہیں وزارت قانون کی طرف سے دیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ چیک جمع کراکر اسلام آباد سے فیصل آباد پہنچے تو بینک منیجر کا فون آگیا جس نے کہا کہ زرتاج گل وزیر نے فون کرکے چیک کیش کرنے سے منع کردیا ہے۔

بار کے صدر نسیم کھوسہ نے الزام لگایا کہ رشوت نہ دینے پر چیک کیش نہیں ہونے دیا گیا۔

دوسری جانب وزیر مملکت زرتاج گل نے الزام مسترد کردیا اور کہا کہ امدادی چیک وزرات قانون کی طرف سے ڈی جی خان بارکودیا گیا تھا اور انہیں تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔