LIVE

خاتون کی ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں، وائرلیس چھیننے کی کوشش

ویب ڈیسک
July 08, 2020
 

لاہور میں ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور اسے دھمکانے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک خاتون نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کی اور اسے دھمکیاں دیں۔

ٹریفک وارڈن کےمطابق غلط پارکنگ کرنے پر اس نے گاڑی ہٹانے کا کہا تو خاتون سیخ پا ہوگئیں۔

ٹریفک وارڈن کے مطابق خاتون نے کار سے نکل کر دھمکیاں دیں اور وائرلیس سیٹ بھی چھیننے کی کوشش کی۔

گلبرگ پولیس نے وارڈن کی مدعیت میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مگر کار نمبر کاعلم اور شناخت ہونے کے باوجود خاتون کو گرفتار نہیں کرسکی۔