LIVE

پنجاب حکومت کا نیا شہر بسانے کیلئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

ویب ڈیسک
July 10, 2020
 

فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے نیا شہر بسانے کے لیے علیحدہ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی جس کےبعد حکومت اتھارٹی کے قیام کے لیے آرڈیننس جاری کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے جب کہ اتھارٹی نیا شہر بسانے کے لیے کام کرے گی۔

ذرائع کے مطابق نیا شہر دبئی کی طرز  پر بسایا جائے گا جو ایک لاکھ ایکڑ سے زائد کے رقبے پر بنایا جائے گا، اس میں نجی شعبے کی جانب سے 5 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے شہر میں ہائی رائز بلڈنگز کے قیام کو ترجیح دی جائے گی اور ایک بڑی جھیل سمیت 3 بیراج بھی بنیں گے جب کہ نیا شہر بسنے سے ماحولیات، پانی اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا۔