LIVE

ٹرمپ نے پہلی بار ماسک پہن لیا

ویب ڈیسک
July 12, 2020
 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار چہرے پر ماسک پہن کر عوام کے سامنے آگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ کے ملٹری اسپتال میں زیر علاج فوجیوں اور فرنٹ لائن طبی عملے سے ملاقاتیں کیں۔

عوام کو وبا سے بچاؤ کی ترغیب نہ دینے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید تنقید کی زد میں تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خود ماسک پہننے سے انکار کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔