LIVE

لاہور پولیس کی چھٹی کے روز ڈرون کیمروں کے ذریعے کارروائیاں

ویب ڈیسک
July 13, 2020
 

لاہورپولیس نے چھٹی کے روز ڈرون کیمروں کے ذریعے قانون شکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 99 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کے مطابق پولیس کی ہر ڈویژن کو ڈرون کیمروں کے ذریعے پتنگ باز ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا جس پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے پتنگ بازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 99 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ان ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے جن میں پتنگ بازی پر 84، ون ویلنگ پر 8 اور ہوائی فائرنگ کے الزام میں 7 ملزمان کوگرفتارکیا گیا ہے۔