LIVE

روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج

ویب ڈیسک
July 13, 2020
 

فوٹو: فائل

آج کل کے دور میں نوجوان نسل سب سے زیادہ سوشل میڈیا اور آن لائن گیمز کی لت میں مبتلا ہےاور یہ لت اس قدر خطرناک ہے کہ اس سے آپ کی جان تک کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

حال ہی میں چین سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ نوجوان کے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا، نوجوان ایک ماہ سے روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلتا تھا جس کی وجہ سے اب اس کا بائیں بازو اور ہاتھ مفلوج ہوگیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل 

15 سالہ نوجوان ابھی مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ نوجوان کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا دن میں 22 گھنٹے کمپیوٹر کو استعمال کرکے گزارتا تھا۔

نوجوان کے والدین کا کہنا تھا کہ اس عادت کی وجہ سے ان کے بیٹے کا طرز زندگی بے حد متاثر ہوئی ہے، نہ وہ وقت پر سوتا تھا اور نہ ہی وقت پر کھاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ضرورت سے زیادہ کمپیوٹر کا استعمال کرنے سے اس نوجوان کی صحت پر بے حد مضر اثر ہوا ہے۔