LIVE

بیرسٹر فروغ نسیم کل تیسری بار وزیر قانون کا حلف اٹھائیں گے

ایاز اکبر یوسف زئی
July 23, 2020
 

وزیراعظم عمران خان نے فروغ نسیم کو کابینہ میں واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے: ذرائع— فوٹو:فائل 

سینیٹر فروغ نسیم کل وفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فروغ نسیم کو کابینہ میں واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد انہیں تیسری بار وزیرقانون بنایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹرفروغ نسیم کا کل بطور وزیرقانون حلف اٹھانے کا امکان ہے ۔

خیال رہے کہ فروغ نسیم نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی وکالت کے لیے استعفیٰ دیا تھا جب کہ اس سے قبل انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی وکالت کے لیے بھی مستعفی ہو کر دوبارہ کابینہ میں آئے تھے۔